نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں، وہ اپنے والدین کے ہمراہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی پہنچیں۔
کراچی آمد پر ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی، وہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔
ملالہ یوسف زئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی متاثرینِ سیلاب کی مدد کریں گی۔
یاد رہے کہ سوات میں 2012ء میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرونِ ملک چلی گئی تھیں اور اب دوسری بار پاکستان آئی ہیں۔
ملالہ پہلی بار مسلم لیگ ن کے دور میں اپنے گھر سوات گئی تھیں۔