راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پارٹنر شپ ٹوٹنے والی ہے۔
شیخ رشید احمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پارٹنر شپ ٹوٹنے والی ہے، اسحاق ڈار روس اور چین کانام لینے سے پہلے شہباز شریف سے پوچھ لیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف تو شو پیس ہے، فیصلے اور رابطے لندن سے ہو رہے ہیں، جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں۔ 10-15 دن میں پتالگ جائے گا، کال آتی ہے یا قال پڑتا ہے۔