رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج پاکستان کے مختلف شہروں دیکھا جائے گا

 لاہور: رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھا جائے گا۔

ماہرین کی جانب سے شہریوں کو گرہن کے وقت سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سورج گرہن کا دورانیہ 2 بجے دوپہر شروع ہوگا اور شام 6 بجے ختم ہو جائے گا۔

لاہور میں سورج گرہن 3 بج کر 49 منٹ پر شروع ہوگا اور 4 بج کر 54 منٹ پر گرہن اپنے جوبن پر ہوگا جب کہ 5 بج کر 20 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا۔ ماہرین کے مطابق لاہور شہر میں 61 فی صد سورج گرہن دیکھا جائے گا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رواں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن کراچی،اسلام آباد،لاہورپشاور،کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔