وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات 

جدہ:وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔وزیراعظم اور ولی عہد کی ملاقات ریاض میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے اور آئل ریفائنری کی تنصیب پر بھی بات چیت ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کوہر مشکل میں تعاون کا یقین دلایا اور جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی پیشکش قبول کرلی۔