اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع رپورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور ان کی والدہ کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دے دی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے فرح خان اوران کی والدہ پراینٹی کرپشن کے مقدمے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ہائیکورٹ میں داخل کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ فرحت شہزادی اوران کی والدہ کےخلاف اینٹی کرپشن نےمقدمہ خارج کردیاہے اور دونوں سے متعلقہ کیس کی مزیدتفتیش درکار نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرحت شہزادی پر میرٹ سے ہٹ کر، اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے زمین خریدنے کا الزام تھا تاہم فرحت شہزادی کی وجہ سےقومی خزانےکوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔
لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن پنجاب کی رپورٹ کی بنیاد پر درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادی۔
فرح خان کے خلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانےکا الزام تھا، زمین الاٹ کرانے کیلئے فرح خان اور ان کی والدہ کے نام پر کمپنی بنانے کا الزام تھا۔