عمرا ن خان حملہ کیس کا ملزم عدالت میں پیش، 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملہ کیس کے ملزم نوید کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

 ملزم کو واقعےکے 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ واقعےکی تفتیش کے لیے قائم  جے آئی ٹی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم سے عمران خان پر حملےکے معاملے پر مزید تفتیش کی جائےگی۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر کو وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔