گلوکار ساحر علی بگا آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے ثقافتی سفیر مقرر

لاہور: پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار ساحر علی بگا کو آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کا ثقافتی سفیر مقرر کردیا گیا۔

 آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ بٹ نے ساحر علی بگا کو ثقافتی سفیر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن پیش کیا۔

اس موقع پر گلوکار ساحر علی بگا نے عاصمہ بٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے فن سے پاک چائینہ دوستی کو مزید مضبوط کریں گے۔

عاصمہ بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین ثقافتی سفیر رہے ہیں، اب ان کی مدت پوری  ہونے پر یوتھ میں ولولہ پیدا کرنے کے لئے ساحر علی بگا کو ثقافتی سفیر بنایا گیا ہے تاکہ پاک چائنہ دوستی کو پروان چڑھانے میں یوتھ کا کردار بہتر ہو۔