سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق‘2 زخمی 

ریاض:سعودی عرب میں گذشتہ روز ٹریفک کے المناک حادثے میں 9 افراد افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دو زخمی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ الرین، وادی الدواسر شاہراہ پر پیش آیا۔ مسافروں کو لے جانے والی دو گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریاض ریجن کے شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے اہلکار جائے حادثہ پرپہنچ گئے۔ 

سعودی ہلال الاحمر کا کہنا ہے کہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا۔ ہلال احمر کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو اس کی اطلاع ملی تھی۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑیوں میں سوار 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہیں۔

زخمیوں کو وادی الدواسر اورنیہ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مرنے والوں کی نعشوں کو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا