فیفا ورلڈکپ: میچ میں شکست کے بعد نیمار کو تسلی دینے والے نوجوان سوشل میڈیا پروائرل

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں برازیل کے کپتان نیمار کو شکست کے بعد تسلی دینے والے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے شیئر ہورہی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیرس سینٹ جرمین کے سپر اسٹار اور کروشین پلئیر ایوان پیرسِک کے بیٹے لیو نے کروشیا کی جیت کے بعد میدان پر برازیلی کپتان نیمار سے ہاتھ ملانے اور انہیں تسلی دینے پہنچے تو سیکیورٹی گارڈز نے انہیں روک دیا۔

بعدازاں نیمار نے انہیں بلایا اور گلے لگایا جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

میچ میں شکست کے ساتھ ہی برازیلی ٹیم کے کپتان نیمار اور دیگر پلئیرز جذباتی ہوگئے تھے، برازیل کو ٹائٹل کیلئے مزید 4 سال کا انتظار کرنا پڑے گا، انہوں نے سال 2002 میں آخری بار ورلڈکپ جیتا تھا۔

میچ سے قبل برازیل کے کپتان نیمار نے جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاید یہ میرا آخری ورلڈکپ ہو، قومی ٹیم پر کوئی دروازہ بند نہیں کر رہا لیکن میں اس بات کی 100 فیصد ضمانت بھی نہیں دے رہا ہوں کہ میں واپس آؤں گا۔