بھارت کی سرگم کوشل نے 21 سال بعد مسز ورلڈ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت کی سرگم کوشل نے 21 سالم بعد مسز ورلڈ 2022 (دنیا کی حسین ترین شادی شدہ خاتون برائے 2022) کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق مسز ورلڈ 2022 کے انتخاب کے لئے مقابلہ حسن کا انعقاد امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ہوا۔ جہاں مقابلہ حسن میں 63 ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور مختلف مراحل کے بعد بھارت کی سرگم کوشل نے مسز پولینیشیا کو ہرا کر مسز ورلڈ 2022کاتاج اپنے نام کر لیا۔

ایوارڈ کے جیوری پینل میں بھارتی اداکارہ سوہا علی خان، سابق مسز ورلڈ ادیتی گوتریکر، وویک اوبرائے اور محمد اظہر الدین بھی شامل تھے۔32 سالہ سرگم کوشل کا تعلق جموں کشمیر سے ہے، انہوں نے انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے اور کچھ عرصہ تدریسی فرائض بھی سرانجام دیئے۔

 انہوں نے بھارتی بحریہ کے ایک افسر سے 2018 میں شادی کی۔بھارت نے 21 سال بعد مسز ورلڈ کا تاج اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر ادیتی گوتریکر نے 2001 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

 انہوں نے بھیجا فرائی، دے دھنا دھن اور اسمائل پلیز جیسی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ ادیتی بھی مسز   ورلڈ 2022 کے مقابلے میں جیوری ممبر کے طور پر شامل تھیں۔