اسلام آباد: قومی اسمبلی نے انسداد منشیات ترمیمی بل منظور کرلیا جس کے تحت سزائے موت کو عمرقید سے تبدیل کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا جس میں وفاقی وزیرقانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں انسداد منشیات ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
انسداد منشیات ترمیمی بل کے تحت سزائے موت کو عمرقید سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔