’’آج بھی پتنگ لوٹنے میں سب سے تیز میں ہوں‘‘، شاہنواز ڈہانی

قومی فاسٹ بولر شاہنواز ڈہانی نے گاؤں کے بچوں کے ساتھ کٹی پتنگ لوٹنے کی ویڈیو ٹویٹ کردی۔

اپنی ٹوئٹ میں شاہ نواز ڈہانی نے کہا کہ میرا گاؤں لاڑکانہ کے قریب ہے، بچپن سے ہی مجھے پتنگ لوٹنے کا بہت شوق رہا ہے.

شاہ نواز ڈہانی نے مزید کہا کہ جب ہوا ہمارے گاؤں کی طرف ہوتی تھی تو بچپن میں لاڑکانہ سے آنے والی پتنگوں کو پکڑا کرتا تھا، آج بھی پتنگ لوٹنے میں سب سے تیز میں ہوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ان بچوں کے ساتھ ناانصافی ہوگئی کہ میں پتنگ لوٹنے میں ان کے مقابلے میں کھڑا ہوں۔