وسطی دیرکو الگ ضلع بنانےکا اعلامیہ جاری

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ایک اور ضلع تشکیل دے دیا۔

صوبائی حکومت کی جانب مالاکنڈ ڈویژن میں ایک اور ضلعے کا اضافہ کیا گیا ہے اور وسطی دیرکو الگ ضلع بنانےکا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیےکے مطابق ضلع وسطی دیر تین تحصیلوں اخگرام ، نہاگ درہ اور صاحب آباد پر مشتمل ہوگا۔

خیال رہےکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں اس سے قبل 34 اضلاع تھے۔