ملک بھر میں نکاح رجسٹریشن کیلئے نیا نظام متعارف 

مکوآنہ:ملک بھرمیں نکاح  رجسٹریشن کیلئے نیا نظام متعارف کرادیا گیا ہے نکاح رجسٹرڈ کی جگہ ایک ٹیب متعارف کی جائے گی۔

 امام مسجد کو لوکل گورنمنٹ والے ایک ماہ کا کورس کروائیں گے،ٹیب پے نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کا اکاؤنٹ بنایا جائیگا۔

اس میں نکاح کی فیس نکاح خواں جمع کروائے گا،گواہان کے شناختی کارڈ پہلے سکین ہوں گے پھربائیو میٹرک کے بعداگر شناختی کارڈ کی سکینگ اور انگوٹھے کے نشان میچ ہوئے تو گواہ قابل قبول ہوگا۔

دلہا کی تصویر بھی مولوی صاحب بنائیں گے اگر دلہا مفرور ہوایا کسی مقدمے میں اشتہاری یا ٹیکس چور ہوا تو دلہا کو موقع پر گرفتار کر لیا جائیگا۔

 ٹیب کا تصویری رابطہ نادرا سے منسلک ہوگااگر ایک نکاح کی فیس جمع نہ کروائی تو دوسرا نکاح درج نہیں ہوسکتا، امام مسجد کی سم کے ذریعے پیسے لوکل گورنمنٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے۔