اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ لیول کے امتحانات میں کامیابی کیلئے پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے نئے فیصلے کے مطابق کامیابی کے لیے پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دئیے گئے ہیں۔
طلبا و طالبات اب کسی بھی مضمون میں 100 میں سے 40 نمبر لینے کے بعد کامیاب تصور ہوں گے۔
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔