لاہور: پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔
پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ میں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں۔ابراہیم مراد کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ساول نذیر ایڈوکیٹ، بخت نواز، فضل الٰہی، عدنان جلیل، شفیع اللہ اور شاہد خان بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں محمد علی شاہ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ جمعرات کو ہی خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالحلیم قصوریہ، حامد شاہ، سید مسعود شاہ، غفران اور تاج محمد آفریدی کو نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔