پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکےکے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر حالات کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےلیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خودکش دھماکے کے بعد امن وامان سے متعلق اجلاس بھی طلب کرلیا۔
دھماکے کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام تر پہلووں پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں واقعہ پر ابتدائی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے۔
وفاقی وزیر دفاع، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وفاقی وزیر داخلہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔