رواں سال گرمی معمول سے زیادہ پڑنے کاامکان 

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے رواں برس درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے وسط سے لاہور سمیت پنجاب میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا۔

 موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارشیں معمول سے کم ہونے پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔