فیس بک ریل کا ٹائم 90سکینڈ تک بڑھانے کا اعلان

میٹا کمپنی نے صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے فیس بک ریل کا ٹائم بڑھانے اور میموریز سے منسلک کرنے کا اعلان کیا ہے،یہ باکل ایسی طرح ہے جیسے فیس بک کی جانب سے ہماری پوسٹ کی یاددہانی کروائی جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کمپنی نے فیس بک ریل کا ٹائم 90سکینڈ تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے ، جس کے تحت صارفین اب 90سکینڈ تک کی فیس بک ریل پوسٹ کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کاروں نے میٹا کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک کے کروڑں صارفین روزانہ اپنی یادوں کو ریلز کی شکل میں پوسٹ کرتے ہیں۔

میٹا کی جانب سے ریل کے لحاظ سے ویڈیو میں میوزک شامل کرنے کیلئے ’گرووز‘ نامی آپشن بھی شامل کیا ہے ، جبکہ نئے ٹیمپلیٹس کیساتھ ریل کو مزید دلکش بنایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ مزید ہینڈلزاورسہولیات کوشامل کیا جائے گا۔