اللہ کا شکر پاکستان میں ہفتہ کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا،صدر عارف علوی

 اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے اللہ کا شکر پاکستان میں ہفتہ18مارچ کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا کہ کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا لیکن اللہ کا شکر پاکستان میں اٹھارہ مارچ کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔

صدر عارف علوی نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے تمام سیاستدان یکجا ہوں، سیاست دان انتخابات کا رخ اختیار کریں، یہ ہمارا وطن ہے اس کی خاطر امن اور سلامتی کو لبیک کہیں۔