تحریک انصاف کاجنوبی پنجاب میں سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ

مینار پاکستان کے بعد تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میں سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تحریک انصاف نے لاہور کے بعد رمضان المبارک میں مزید جلسے کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اورعوامی رابطہ مہم بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے رمضان المبارک میں مزید جلسے کرنے کے شیڈول کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس حوالے سے پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے سینٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور تحریک انصاف کا دوسرا جلسہ لودھراں میں کرنے کا امکان ہے، جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب اور نارتھ پنجاب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، مشاورت کے بعد جلسوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا، الیکشن کی تاریخ آئے نہ آئے رابطہ مہم کو ہر صورت بحال رکھا جائے۔