سورج کے وجود سے 33 ارب گنا زیادہ حجم رکھنے والا دیو ہیکل بلیک ہول دریافت

برطانیہ کے ماہرین فلکیات نے سورج کے وجود سے 33 ارب گنا زیادہ حجم رکھنے والا دیو ہیکل بلیک ہول دریافت کرلیا۔

دی کومٹ ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دیوہیکل بلیک ہول اب تک کی سب سے بڑی دریافت ہے۔

یہ ریسرچ رائل ایسٹرانومیکل سوسائٹی کے جریدے جرنل منتھلی نوٹسز میں شائع ہوئی جس میں سائنس دانوں نے اس دریافت کو ’انتہائی دلچسپ‘ قرار دیا۔

ڈرہم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے مصنف ڈاکٹر جیمز نائٹنگیل نے کہا کہ یہ ’بلیک ہول ہمارے سورج سے زیادہ 30 ارب گنا زیادہ حجم رکھتا ہے اور یہ اب تک کی سب سے بڑی دریافت ہے، اس لیے یہ ایک انتہائی دلچسپ ہے‘۔