آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات، عمران کو مدعوکرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریبات میں شرکت کیلئے عمران خان سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو مدعوکر لیا۔

ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سابق وزیر اعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائے گی۔