لاہور: محکمہ بلدیات پنجاب نے جرمانوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ گھرکے باہر،گلی میں اور دکان کے باہرکچرا پھینکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
مراسلے کے مطابق 3 ماہ میں 2 مرتبہ کچرا پھینکنے یاگندگی پھیلانے والوں کو جرمانہ کیا جائےگا۔
محکمہ بلدیات نے تمام ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسرزکو مراسلہ جاری کیا ہے۔