مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ ہم نے سپریم کورٹ کا بائیکاٹ نہیں کیا بلکہ تین معزز ججز نے ہمارا بائیکاٹ کیا۔
لندن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ معزز ججز صاحبان سیاسی پارٹیوں کو مل کر فیصلہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن خود اپنے ججز میں تفریق پر بات نہیں ہو رہی۔
انہوں نےکہا کہ سپریم کورٹ میں صرف 15 ججز ہیں مگر ان میں اتفاق نہیں، ہماری فل کورٹ کی استدعا ہے، بظاہر تین معزز ججز ہماری بات سننےکو تیار نہیں، دیکھتے ہیں کیا فیصلہ آتا ہے۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ ہم نےسپریم کورٹ کا بائیکاٹ نہیں کیا بلکہ تین معزز ججز نے ہمارا بائیکاٹ کیا۔