مسلم مخالف بھارتی فلم کی ریلیز روکنے کیلئے جمعیت علما ہند کی درخواست مسترد 

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے اسلام اور مسلم مخالف بولی وڈ کی متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری کی ریلیز روکنے اور فلم کی کہانی کو غیر حقیقی قرار دینے سے متعلق جمعیت علما ہند کی درخواست مسترد کردی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق جمعیت علما ہند نے دی کیرالہ سٹوری کی ریلیز کو روکنے سمیت اس کی کہانی کو غیر حقیقی قرار دینے اور فلم کے پوسٹرز اور ٹریلر میں یہ انتباہ جاری کرنے کی درخواست کی تھی کہ فلم کی ٹیم واضح طور پر لکھے کہ کہانی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جمعیت علما ہند نے آرٹیکل 32 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، تاہم اعلی عدالت نے مذہبی جماعت کی درخواست مسترد کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے جمعیت علما ہند کی درخواست پر مختصر سماعت کرتے ہوئے تنظیم کو ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی تجویز دی۔