کئی شہروں میں سوشل میڈیا سروسز بند

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک بھر میں کئی شہروں میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹرکی سروسز بند کردی گئی ہیں جس  کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس وزارت داخلہ کی ہدایات پرمعطل کی ہیں۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔