عمران خان کی گرفتاری کے مناظر دل کو چھو لینے والے ہیں، شعیب اختر

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پر سابق کرکٹر شعیب اختر بھی کُھل کر بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ انہوں نے لکھا کہ اپنے قومی ہیرو کو اس حال میں دیکھنے کے یہ مناظر دل کو چھو لینے والے ہیں۔

سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے کہ عمران خان زخمی ہیں اور انکی اس ملک کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، اس سب کے باوجود عمران خان کے ساتھ اس طرح کی بدتمیزی کی گئی۔

 سوال کیا گیا کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قومی ہیروز کی قدر کیجیے۔