مسلسل ٹک ٹاک دیکھیں ،100 ڈالر فی گھنٹہ کمائیں

لاس اینجلس: ایک انفلوئنسر مارکیٹنگ ایجنسی نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے پیسوں کے عوض ٹِک ٹاک کی انتھک اسکرالنگ کی نوکری پیش کر دی ہے۔

انفلوئنسر مارکیٹنگ کی کمپینز کے تحت برانڈز کی تشہیر کرنے والی کمپنی یوبیکوئیٹس نے ٹِک ٹاک واچنگ جاب 2.0 کے لیے درخواستیں موصول کرنا شروع کردی ہیں۔

کمپنی کامیاب درخواست گزاروں کو لگاتا 10 گھنٹوں تک ٹِک ٹاک دیکھنے کے 100 ڈالر فی گھنٹہ کی حساب سے ادائیگی کرے گی تاکہ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ابھرنے والے نئے ٹرینڈز کو دریافت کیا جا سکے۔

درخواست میں امیدواروں کو یوبیکوئیٹس یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کا کہا گیا ہے۔ درخواست گزار فارم میں 50-100 الفاظ پر مشتمل وجہ فراہم کرتے ہوئے بتائیں گے کہ انہیں یہ نوکری کیوں ملنی چاہیئے۔

تمام درخواست گزاروں کی عمر کم از کم 18 برس ہونی چاہیئے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے متعلق معلومات ہونی چاہیئے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مئی 2023 ہے۔