جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

جونیئرایشیا کپ ہاکی  ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمان کے شہر صلالہ میں ہونے والے ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو فائنل میں شکست دےدی۔ 

بھارت نے چوتھی مرتبہ جونیئر ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے،  بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو 1-2 گول سے شکست دی۔