آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے بابر اور شاہین آفریدی کی تعریف کن الفاظ میں کی؟

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریفیں کر ڈالیں۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پاکستانی کپتان اور فاسٹ بولر کی تعریف کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو خاموش کروایا ہے، وہ گزشتہ چند سالوں میں اپنے کھیل میں شاندار تبدیلیاں لائے ہیں، ہمیں پاکستان کے خلاف سیریز میں انہیں جلد قابو کرنا ہوگا، وہ بطور کھلاڑی پاکستان کیلئے ریڈھ کی ہڈی ہیں۔

اسٹیو اسمتھ نے شاہین کی بالنگ پر بھی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آسٹریلیا کے دورہ کے بعد شاہین کے کھیل میں بہتری آئی ہے، شاہین کی ابتداء میں گیند سوئنگ کرنے کی صلاحیت اس کی بڑی خوبی ہے۔

انہوں کے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاہین کی بالنگ ہمارے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔