ٹرین منصوبہ، جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں طے ہوگا

سعودی عرب نے 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ورجن ہائپر لوپ کی کیپسول نما ٹرین میں جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں طے ہوسکے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ2030 میں مکمل ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایک امریکی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے سفر اب نہایت آسان اور کم وقت میں طے ہوپائے گا۔