ایک سیزن میں تین ٹرافیاں 

 چیمپیئنز لیگ کے فائنل کے ساتھ ہی کلب فٹبال 23-2022 کا سیزن سنسنی خیز میچوں، حیرت انگیز تبادلوں اور غیرمتوقع نتائج کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے‘ یورپ ہو یا ایشیا، کلب فٹ بال کا بخار ہر بار کی طرح اس بار بھی ہر برِاعظم میں سر چڑھ کر بول‘سیزن 23-2022 میں جہاں دنیائے فٹ بال کے بڑے ناموں نے اپنے کلبز کو خیرباد کہا وہاں نوجوان کھلاڑیوں کے شاندار کھیل نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا‘ یورپی فٹبال کی سب سے بڑی لیگ کا یہ سیزن مانچسٹر سٹی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی‘ یہ پہلا موقع تھا جب مانچسٹر سٹی نے یو اے فا چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل جیتا۔فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انٹر میلان کو مانچسٹر سٹی نے صفر ایک سے شکست دی جس کے بعد سٹی اپنا پہلا ٹریبل (ایک سیزن میں تین ٹرافیاں)جیتنے میں کامیاب ہوئی‘ مانچسٹر سٹی نے جس مقصد کے تحت پیپ گورڈیولا کی خدمات حاصل کی تھیں، پیپ نے وہ مقصد پورا کیا۔اس سے قبل مانچسٹر سٹی نے، یو سی ایل کی مضبوط ترین سمجھی جانے والی ٹیم ریال میڈریڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ یورپی کلب کے بڑے بڑے نام، بارسلونا، مانچسٹر سٹی، پی ایس جی، بائرن میونخ بھی اگلے مراحل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے‘یورپ کی دوسری بڑی لیگ یوروپا لیگ کے فائنل میں ہسپانوی کلب سیویا کا مقابلہ مورینیو کے اطالوی کلب روما کے ساتھ ہوا جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد سیویا نے روما کو پینلٹیز پر شکست دی‘ کی‘اس سیزن یو سی ایل سے باہر ہونے والے دو بڑے کلبز بارسلونا اور مانچسٹر یونائٹڈ بھی یوروپا لیگ کا حصہ بنے۔ دونوں کا راؤنڈ آف 16 میں مقابلہ بھی ہوا جس میں چاوی کی بارسلونا یوروپا لیگ سے بھی باہر ہوئی‘ البتہ مانچسٹر یونائٹڈ بھی لیگ میں زیادہ نہیں ٹک پائی اور اگلے ہی مرحلے میں یوروپا لیگ کی دوڑ سے باہر ہوگئی‘پریمیئر لیگ جیتنے کے بعد مانچسٹر سٹی ایف اے کپ جیتنے میں بھی کامیاب ہوئی۔ یہ مانچسٹر سٹی کی اس سیزن کی دوسری ٹرافی تھی جس میں اپنی بھرپور فارم میں موجود مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائٹڈ کوایک کے مقابلے میں دو سے شکست دی‘ہسپانوی لیگ کوپا ڈیل رے کے فائنل میں ریال میڈریڈ کا مقابلہ اوساسونا سے ہوا جسے ریال میڈریڈ نے صفر دو سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔طالوی کلب فیورینٹینا اور انگلش کلب ویسٹ ہیم کے درمیان یوروپا کانفرنس لیگ کا فائنل کھیلا گیا جس میں آخری منٹ میں بوون کی جانب سے مارے گئے گول کی بدولت میچ میں ڈرامائی صورت اختیار کرگیا اور ویسٹ ہیم پہلی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔سیزن کے اختتام کے ساتھ دنیائے فٹبال کی تمام مقبول لیگز کے نتائج بھی سامنے آچکے ہیں۔ مقبول ترین فٹبال لیگز میں کس ٹیم کا پلہ بھاری رہا اور کس کھلاڑی نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے، آئیے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ہر سال کی طرح انگلش پریمیئر لیگ کا یہ سیزن بھی بہترین رہا لیکن اس بار اس میں دلچسپ رنگ ایرلنگ ہالینڈ کی موجودگی سے شامل ہوا۔ اسی سیزن مانچسٹر سٹی کا حصہ بننے والے ایرلنگ ہالینڈ کا ڈیبیو سیزن انتہائی شاندار رہا۔ابتدائی میچوں میں مانچسٹر سٹی کی فارم دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ یہ سیزن وہ اپنے نام کرے گی‘ ایرلنگ ہالینڈ کے ویسٹ ہیم کے خلاف گول کی بدولت مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو پیچھے چھوڑا اور یوں 2 مزید فتوحات کے بعد مانچسٹر سٹی انگلش پریمیئر لیگ کے اس سیزن کی فاتح قرار پائی‘ یوں مانچسٹر سٹی نے 7ویں بار پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتا جبکہ یہ پیپ گورڈیولا کی مینیجر شپ میں مانچسٹر سٹی کا 5واں ٹائٹل ہے ہسپانوی اور عالمی فٹبال کی دو بڑی ٹیموں ریال میڈریڈ اور بارسلونا کے درمیان پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے لئے کانٹے کا مقابلہ رہا‘اگرچہ کلب فٹبال کے وقفے کے دوران بین الاقوامی میچوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن شائقین کو کلب فٹبال کے اگلے سیزن کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے۔ یہ سوچ کر دل افسردہ ہے کہ بدقسمتی سے اگلے سیزن میں فٹبال کی دنیا کے معروف ستارے چیمپیئنز لیگ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ لیکن ایک بات طے ہے کہ میسی، رونالڈو اور بینزیما کے یورپی فٹبال میں نہ ہونے کے باوجود ریشفورڈ، گاوی، وینی جونیئر اور ہالینڈ جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ہاتھ میں یورپی فٹبال کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے۔