آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کا 2۔8ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا پلان تسلیم کر لیا

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کا 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا پلان تسلیم کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف میں ایکسٹرنل فنانسنگ ہدف طے ہو گیا، آئی ایم ایف نے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا پلان مان لیا ہے۔

 جس کے تحت آئی ایم ایف سمیت عالمی اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنڈنگ حاصل کی جائے گی، جب کہ دوست ممالک میں چین، سعودی عرب، یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

وزارت خزانہ پلان کے مطابق رواں مالی سال چین سے 3.5 ارب ڈالر فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا، سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی جائے گی، اور یو اے ای سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

پلان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ حاصل ہوگی، جب کہ عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا پلان ہے، اور آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت ملیں گے۔