اسٹاک ایکسچینج منفی آغاز کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس آج کاروباری ہفتے پہلے روز تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار 544 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن کے آغاز میں ٹریڈنگ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

عید الفطر کی تعطیلات سے قبل انڈیکس 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس مثبت ہو کر پھر منفی ہو گیا۔

لیکن کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا۔