ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے ، موہنجو ڈارو ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ

لاہور : پاکستان ریلویز کا معاشی بوجھ ختم کرنے کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ای اوپاکستان ریلوے پاکستان کا کہنا ہے کہ ریلوے نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر  20 جولائی سے موہنجو ڈارو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موہن جو ڈارو ایکسپریس 8 اکانومی کوچز پر مشتمل ہو گی، ٹرین براستہ دادو اور حبیب کوٹ چلے گی۔

سی ای اوپاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ موہن جو ڈارو ایکسپریس کی کامیابی کی صورت میں بولان ایکسپریس کوبحال کیا جائے گا تاہم خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو چلانا ابھی کمرشل اعتبار سے موزوں نہیں ہے۔

سی ای اوپاکستان ریلوے نے بتایا کہ معاشی بوجھ ختم کرنے کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔