آئی ایم ایف قرض منظوری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالرکی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز  پر ڈالرکا بھاؤ 3 روپے 48 پیسےکم ہوکر 274 روپے ہوگیا، بعدازاں ڈالر  ایک روپے 98 پیسے کمی کے بعد 275 روپے 50 پیسےکا ہوگیا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر ایک روپیہ 9 پیسے سستا ہونےکے بعد277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 279 روپےکا ہوگیا ہے۔