سائفر تحقیقات، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر تحقیقات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا نوٹس جاری جاری کردیا۔ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر تحقیقات کے سلسلے میں یکم اگست کو دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے 25 جولائی کے ریکارڈ کرائے گئے بیان پر فالو اپ سوالات ہوں گے۔

خیال رہے کہ 25 جولائی کو سابق وزیراعظم  سائفر کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 2 گھنٹے موجود رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے پوچھ گچھ کی تھی۔