وزیراعظم نے آج ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی رہنماوں کو الوداعی عشایئے پر بلالیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آج ارکان پارلیمنٹ اورسیاسی رہنماوں کو الوداعی عشایئے پر بلالیا، شہباز شریف آج ارکان پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے معاملے پر وزیراعظم نے خود اتحادی جماعتوں سے وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ اورسیاسی رہنماؤں الوداعی عشایئے پر بلالیا اور اتحادی جماعتوں کو بھی عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکرقومی اسمبلی بھی عشائیےمیں شرکت کریں گے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنمابھی عشائیہ میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف آج ارکان پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے، ساتھ ہی نگراں سیٹ اپ اور عام انتخابات سے متعلق دیگر امور  پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت  بھی کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے 2023 کی مردم شماری کے اعداد و شمار پر آئندہ عام انتخابات کرانے کا عندیہ دیا تھا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومت 12 اگست کو اپنی مدت پوری کرے گی، نگراں سیٹ اپ کے لیے کمیٹی پہلے ہی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے بھی مشاورت جاری ہے اور نام فائنل کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بھی مشاورت کی جائے گی، امید ہے نگراں سیٹ اپ کے دوران بھی ترقی کا سفر بغیر کسی وقت ضائع کیے جاری رہنا چاہیے۔