اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ قوم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ شہداء پیکیج کا اعلان کیا جا چکا ہے اور ریاست ان کے اہل خانہ کی مکمل ذمہ داری اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص بھارت کے غرور کا منہ توڑ جواب تھا، اور یہ بھارت کو واضح پیغام ہے کہ خطے کے ملکوں کی خودمختاری کا احترام لازم ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، مگر ہم جارحیت کا جواب دینا خوب جانتے ہیں۔