صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

صدر عارف علوی نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آبادترمیمی بل 2023کی منظوری دی،بل کا مقصد ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد،2013 ء میں ترمیم کرنا ہے۔ اس کےعلاوہ پٹرولیم (ترمیمی) بل 2023 کی بھی منظوری دی ہے۔ اس بل کا مقصد پٹرولیم ایکٹ ، 1934 ء میں ترمیم کرنا ہے۔

صدر نے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2023 کی بھی منظوری دی ہے۔ بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ ، 1973 ء میں ترمیم کرنا ہے۔ تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔