چندریان 3 مشن پر کیا گیا طنز پرکاش راج کے گلے پڑ گیا

 ممبئی: بھارتی اداکار اور پروڈیوسر پرکاش راج کیخلاف چندریان 3 مشن کا مذاق اڑانے پر دو مقدمات درج کرلیے گئے۔

پرکاش راج نے چندریان 3 مشن کا ٹوئٹر پر مذاق اڑایا تھا اور انہوں نے ایک طنزیہ تصویر شیئر کی تھی جس میں بنیان اور لنگی میں بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ سے مماثل کارٹون کو چائے کو ایک کپ سے دوسرے کپ میں اچھالتے دکھایا گیا تھا۔

ممکنہ طور پر پرکاش راج کے اس طنزیہ ٹوئٹ کا ہدف شاید بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہوں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ماضی میں ایک ہوٹل پر چائے بنانے کا کام کیا کرتے تھے۔

اس ٹوئٹ کے بعد بھارت میں پرکاش راج کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا اور سوشل میڈیا پر انکی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ پرکاش راج کے خلاف دو مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔