شہروز سبزواری کی سالگرہ، صدف کا محبت بھرا پیغام

 پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی جان شہروز سبزواری نے گزشتہ روز اپنی 38 ویں سالگرہ منا لی۔

شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ و اداکارہ اور ماڈل صدف کنول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شہروز کے ہمراہ چند تصاویر جاری کیں جس میں اس جوڑے کو ایک دوسرے کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ صدف نے شوہر کے بارے میں اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب بات ان کی زندگی میں اہمیت کو بیان کرنے کی ہو تو الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔

مزید انہوں نے اپنے شوہر کا انکی زندگی کو اپنی محبت سے مکمل کرنے اور حسین بنانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔