ویب سیریز : جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو

 ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کے نام سے بنائی جانے والی ویب سیریز میں ماہرہ خان، فواد خان، احد رضا میر، صنم سعید، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا، اقرا عزیز اور ثمینہ احمد کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔


اس ناول کی کہانی سکندر نامی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو معروف ہارورڈ یونیورسٹی میں قانون کا طالب علم ہوتا ہے مگر اس کی زندگی میں کئی منفرد موڑ آتے ہیں اور ان کی زندگی میں اس وقت نیا موڑ آتا ہے جب یورپی ملک اٹلی میں ان کی ملاقات لیزا نامی ایک آرٹسٹ سے ہوتی ہے، جن کا ماضی انتہائی درد ناک ہوتا ہے۔


بڑے بجٹ بڑی کاسٹ کے ساتھ بنائی جانے والی یہ سیریز عوام میں کتنی مقبول ہوگی یہ تو وقت ہی ثابت کرے گا البتہ شائقین کچھ اچھے کی امید یوں کرسکتے ہیں کہ ماہرہ اور فواد خان جب جب ایک ساتھ سکرین پر آئے خوب مقبول ہوئے چاہے وہ ڈرامہ ہمسفر یو یا گزشتہ برس ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ہو۔


تاہم اگر پاکستان میں نیٹ فلکس کی بات کریں تو بیشتر پاکستانی صارفین نیٹ فلکس اس لیے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ سینما میں ریلیز ہونے والی فلموں سے کچھ ہٹ کر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگائیں کہ ان دنوں پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کرنے والی ویب سیریز میں گنز اینڈ گلاب نمبر ون پر ہے جبکہ ڈیپ بمقابلہ ہرڈ دوسرے اور ماسک گرل تیسرے نمبر پر ہیں۔


ماضی میں ہمسفر، پری زاد، اور دل مضطر جیسے مقبول ترین پاکستانی ڈرامے ٹی وی سکرین پر پیش کرنے والے ہدایتکار شہزاد کشمیری کا نیا ڈرامہ ’نوروز‘ ان دنوں عوام میں خوب پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔