جنت مرزا کی دبئی میں خطرناک مصروفیات : سکائی ڈائیونگ کی ویڈیو شیئر

معروف پاکستانی ٹک ٹاکرجنت مرزا ان دنوں دبئی میں موجود ہیں،جہاں سے انہوں نے مداحوں کیلئے دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کی دلچسپ ویڈیو شیئرکی ہے۔

ویڈیو میں وہ ایک خاتون انسٹرکٹر کے ساتھ اس خطرناک اٰیڈونچر کو کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ جنت مرزا نے کیپشن میں اپنے ایڈونچر کو ایک خوفناک لیکن سنسنی خیز تجربہ قرار دیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ اقراء عزیز نے بھی یہاں اسکائی ڈائیونگ کی ہے۔

جنت مرزا اور ان کی دو بہنیں، علشبہ انجم اور سحرکچھ روز پہلے بھی دبئی سے مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔