رجعت پسندانہ خیالات پر مبنی فلموں کا بزنس کرنا افسوسناک ہے، کرن راؤ

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی سابق اہلیہ، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر کرن راؤ کا کہنا ہے کہ رجعت پسندانہ خیالات اور پیغام پر مبنی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں جو افسوسناک ہے۔ 

فلم دھوبی گھاٹ کی ہدایتکارہ جبکہ فلم جانے تو یا جانے نہ، پیپلی لائف، دھوبی گھاٹ، دہلی بیلی، تلاش، دنگل، سیکرٹ سپر اسٹار، روبارو روشنی اور لعل سنگھ چڈھا جیسی فلموں کی پروڈیوسر کرن راؤ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے فلمی برادری کے دیگر لوگوں کے علاوہ اس قسم کی فلموں کے بنانے والوں اور اسکے اداکاروں سے بات کی، تاہم وہ اس طرح کے کمنٹس پر کافی ناراض ہوئے اور اس طرح کی فلموں کا دفاع کیا۔

ٹورنٹو فلمی میلے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرن راؤ نے اس طرح کی فلموں کے نام تو نہیں لیے تاہم کہا کہ ایسی فلمیں کافی زیادہ بزنس کرتی اور کماتی ہیں جو افسوس کی بات ہے۔ 

واضح رہے کہ اسی قسم کے خیالات کا اظہار بالی ووڈ کے سینئر اور معروف  اداکار نصیر الدین شاہ بھی کرچکے ہیں۔