سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی توجہ ملک کے اندرونی معاملات میں ہونی چاہیے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر نگراں وزیراعظم کی کوئی خاص ملاقاتیں نہیں دیکھیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ جنرل اسمبلی دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، جنرل اسمبلی میں 193 ممالک کی نمائندگی ہوتی ہے، جس میں بین الاقوامی اور خطے کے امور پر بات چیت ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی بدحالی کا سامنا ہے، ’نگراں حکومت کی توجہ ملک کے اندرونی معاملات میں ہونی چاہیے‘۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی میں خارجہ پالیسی مضبوط نہیں ہوسکتی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
سابق سفیر نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کی کوئی خاص ملاقاتیں نہیں دیکھیں، سابقہ ادوار میں عالمی سربراہان سے ملاقات کا وقت نہیں ملتا تھا۔