بہت زیادہ گوری رنگت، دراز قد کی وجہ سے کئی ڈراموں سے نکال دیا گیا، ثمر جعفری

مقبول ڈرامے ’مائی رے‘ میں کم عمری میں دُلہا اور ایک بچے کا باپ بننے والے فاخر کا کردار ادا کرنے والے ثمر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ انہیں بہت زیادہ گوری رنگت، دراز قد کی وجہ سے کئی ڈراموں سے نکال دیا گیا تھا۔

ثمر جعفری اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں فوچیا میگزین کو انٹرویو دیا کہ جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل اپنی جدوجہد کے بارے میں گفتگو کی۔

نوجوان اداکار کا کہنا تھا کہ ان فیملی میں شوبز انڈسٹری سے کسی کا کوئی تعلق نہیں ہے، وہ اپنے خاندان کے پہلے فرد ہیں جو شوبز انڈسٹری میں جانا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے بہت محبت کرنی پڑی، ایک موقع پر انہوں نے سوچا کہ شاید وہ انڈسٹری میں جگہ نہیں بنا پائیں گے۔

ثمر جعفری نے بتایا کہ ’مجھے اس بنیاد پر نکال دیا جاتا تھا کہ ’تمہاری رنگت بہت گوری ہے، قد بہت لمبا ہے یا بہت پتلے ہو‘، کبھی کبھار ایسا بھی ہوا کہ کئی اداکاروں نے مجھے بولا کہ ’ڈرامے کے کردار کے لیے یہ میرا بچہ نہیں لگ رہا۔‘