پشاور ، مرغی کی ہڈیوں اور رنگ ملا کر قیمہ تیار کئے جانے کا انکشاف

 صوبائی دارالحکومت پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ کو ملا کر قیمہ تیار کرکے ہوٹلوں پر سپلائی کیے جانے کا انکشاف.

ذرائع کے مطابق پشاور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پتہ چلا کہ مشین سے مرغیوں کی ہڈیوں کے ساتھ رنگ ملا کر مضر صحت اور غیر معیاری قیمہ تیار کیا جا رہا تھا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قیمہ تیار کرنے والے یونٹس پر چھاپے میں 5 ہزار کلوگرام سے زائد مرغیوں کی ہڈیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق یہ قیمہ چپلی اور سیخ کباب کے لیے ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ چھاپے کے بعد 2 یونٹس کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔