پشاور کے سرکاری ہسپتال پیسکو کے کروڑوں روپے کے نادہندہ

پشاورکے بعض سرکاری ہسپتال بھی بجلی کے بلوں کی مدمیں پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے قرض دار ہوگئے ہیں.

اس سلسلے میں پیسکو کی جانب سے ہسپتالوں کو بقایاجات جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے .

ذرائع کے مطابق پیسکو کے محکمہ صحت کے ذمہ 4 کروڑ 64 لاکھ روپے کے بقایاجات جمع ہوئے ہیں مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال 2 کروڑ،49 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے.

حیات میڈیکل کمپلیکس میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ذمہ 57 لاکھ روپے کے بجلی بقایاجات ہیں گورنمنٹ جنرل ہسپتال نشتر آباد کے ذمے 52 لاکھ روپے واجب الاداہیں۔

وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال نے6 لاکھ 51 ہزار روپے کا بجلی بل ادا کرنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ہسپتالوں کو نوٹس جاری کر دیاگیا ہے مقررہ تاریخ تک پیسے جمع نہ کرانے کی صورت میں بجلی منقطع کردی جائے گی۔